نیب قوانین میں ترامیم اور انتخابی اصلاحات کے لیے 10 رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) وفاقی حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم اور انتخابی اصلاحات پرغورکرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی جانے والی سیاسی کمیٹی دس رکنی ہے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم کے لیے دس رکنی کمیٹی قائم کردی ہے.
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی جانے والی دس رکنی کمیٹی میں وفاقی وزرا پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیخ رشید شامل ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی میں وفاقی وزیر شفقت محمود، عامرکیانی، سیف اللہ نیازی اور شبلی فراز بھی شامل ہیں.
ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر قائم کی جانے والی سیاسی کمیٹی وزیراعظم سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرے گی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاسی کمیٹی انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں ترامیم پراپوزیشن سے مذاکرات کرے گی.
ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن سے اس ضمن میں مذاکرات کا ٹاسک وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سپرد کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاسی کمیٹی معیشت، روزگار، ریلیف پیکجز اورسبسڈیزسے متعلق بھی تجاویز پیش کرے گی. ذمہ دار ذرائع نے اس حوالے سے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ حکومت احساس پروگرام کے ذریعے غریب طبقے کو مختلف شعبہ جات میں براہ راست سبسڈی دینے پر بھی غورکررہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں