اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس، وزیراعظم 20 ستمبر کو وفد کے ہمراہ امریکا روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لیے سفارتی کاوشیں جاری، وزیراعظم شہباز شریف عالمی و امریکی میڈیا کو انٹرویوز دیں گے اور پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نیویارک امریکا میں 77 ویں اجلاس میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف 20 ستمبر کو وفد کے ہمراہ امریکا کا 4 روزہ سرکارہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل صدر سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لیے سفارتی کاوشیں جاری ہیں۔چین، ترکی،ایران، برطانیہ و دیگر ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں طے کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف عالمی و امریکی میڈیا کو انٹرویوز دیں گے اور پریس کانفرنس کریں گے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں