پاکستان بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر، قانون کی حکمرانی کیلئے یہ ملک حاصل کیا : وزیراعظم

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے جسے آئین ،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے حاصل کیا۔ اس وقت ہمیں نیشنل ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے۔

75ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں ہوئی جس میں وزیراعظم ،چیئرمین سینٹ،وفاقی وزرا سمیت سیاسی اور عسکری حکام، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جس کے بعدوزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قیام پاکستان کی داستان ہمارےلیےایک سبق ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے اس قوم کوایمان ،اتحاد،تعلیم اورنظم وضبط کی تعلیم دی، پاکستان ہمارےآباؤاجدادکی عظیم قربانیوں کاثمرہے۔ بزرگوں نے خون کےدریاعبورکیے،شہادتیں دیں لیکن مقصدمیں کامیاب ہوئے اور پیار ا پاکستان آئین ،جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کیلئے حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کاایک مقصدمکمل ہوچکا،دوسرامقصدہنوزجاری ہے۔ قیام پاکستان کا دوسرا مقصد ہم سب نے مل کر پورا کرنا ہے، صنعت وحرفت، معیشت کے شعبے میں ملک ترقی کررہاہے،تعلیم اورصحت کےشعبےمیں نمایاں افراد سامنے آ رہے ہیں۔ ملک کوجوہری قوت بنانےکیلئےآغازذوالفقارعلی بھٹواورتکمیل نوازشریف نےکی،اس وقت ہمیں نیشنل ڈائیلاگ کی اشدضرورت ہے، آزادی کئی قربانیوں سےحاصل ہوئی ہے،مل کرمعاشی ترقی اورخوشحالی سےہمکنارکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں