بھارتی مسافر طیارہ لاہور کی فضائی حدود میں لاپتہ ہو گیا

لاہور (بیورو رپورٹ) بھارتی مسافر طیارہ لاہور کی فضائی حدود میں لاپتہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلائٹ ٹراسنپونڈر کی بندش کی وجہ سے بھارتی مسافر طیارہ لاہور کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ 1191 صبح 4 بج کر 45 منٹ پر امرتسر سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی اور 15 منٹ بعد لاہور کی فضائی حدود میں داخل ہوئی اور کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے غائب ہو گئی۔
بعدازاں لاہور کے ائیرکنٹرولر نے ہاٹ لائن کے ذریعے طیارے سے رابطہ کیا کہ آپ کا فلائٹ ٹرانسپورنڈر بند ہے جس پر طیارے کے پائلٹ نے کہا کہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ریڈار بند ہے تاہم ہم اسے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔کپتان ہاٹ لائن پر رہا جب تک فلائٹ ٹرانسپونڈر دوبارہ شروع نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں