سندھ میں کورونا کے 171 نئے کیسز رپورٹ، 3 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

آج سندھ میں کورونا کے 171 نئے کیسز رپورٹ،  3 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8511 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 171 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4461 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج مزید 144 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 252857 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 3152760 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، اور اب تک 261581 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس وقت 4263 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 3967 گھروں میں، 9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 287 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 258 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

صوبے کے 171 نئے کیسز میں سے 38 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 24، کورنگی7، ضلع جنوبی 3، ضلع وسطی 2، ملیر اور ضلع غربی میں سے1۔1نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 19، ٹنڈو محمد خان 17، شہید بے نظیر آباد 14، ٹھٹھہ 13، سانگھڑ11، قمبر 8، لاڑکانہ اور سجاول 6۔6، میرپور خاص 5، نوشہرو فیروز 4، جیکب آباد اور خیرپور 3۔3، گھوٹکی، ٹنڈو الہیار، عمرکوٹ اور شکار پور 2۔2، جامشورو اور مٹیاری سے1۔1 نئے کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں