عمران خان کی جاسوسی کا منصوبہ پکڑ لیا گیا

بنی گالہ کے ملازم کے ذریعے چئیرمین تحریک انصاف کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان کی جاسوسی کا منصوبہ پکڑ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالہ کے ملازم کے ذریعے چئیرمین تحریک انصاف کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جاسوسی کا منصوبہ پکڑ لیے جانے کی باقاعدہ تصدیق کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے تمام معاملے کی تصدیق کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بنی گالہ کے ملازم کے ذریعے عمران خان کی جاسوسی کیلئے ان کے کمرے میں ایک جاسوسی کی ڈیوائس لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔ شہباز گل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بنی گالہ کے ایک ملازم کو کاروباری کا جھانسہ دے کر، پیسوں کی لالچ دے کے کہا گیا کہ عمران خان کے کمرے میں خفیہ ڈیوائس لگائی جائے۔

مذکورہ ملازم عمران خان کی جاسوسی کے منصوبے پر عمل کیلئے راضی بھی ہو گیا تھا۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ جو ملازم پکڑا گیا ہے اس نے اور بھی بہت باتیں بتائی ہیں تاہم فی الحال اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا۔ ہم کچھ ماہ سے مسلسل کہہ رہے ہیں عمران خان کی جان کو خطرات ہیں اور حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو عمران خان کی سیکیورٹی سے آگاہ کرچکے ہیں۔ جبکہ اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی جاسوسی کے منصوبے کا بھانڈا بنی گالہ کے ہی ایک ملازم کی جانب سے پھوڑا گیا۔ ملازمین کو عمران خان کے کمرے میں جاسوس ڈیوائس لگانے کیلیے پیسے دیے گئے تھے کہ ایک ملازم نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کردیا۔ اطلاع کے بعد بنی گالہ سیکیورٹی ٹیم نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں