سنی لیون کا انسانی ہمدردی کی خاطر اپنا خون عطیہ کرنے کا وعدہ

ممبئی: (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے انسانی ہمدردی کی خاطر اپنا خون عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

سنی لیون کے اکتالیسویں یوم پیدائش کے موقع پر بھارتی ریاست کرناٹکہ کے ایک گاؤں کے نوجوانوں نے خون کا عطیہ جمع کرنے کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے جنم دن کے مناسبت سے ‘بلڈ ڈونیشن کیمپ’ کی خبر سامنے آنے پر سنی لیون نے خصوصی طور پر مداحوں کی تعریف کی اور ان سے وعدہ کیا کہ وہ انسانیت کے لیے اپنا خون بھی عطیہ کریں گی ۔کیمپ میں اداکارہ کے پرستاروں نے خون عطیہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں