انٹرابنک میں روپےکی قدر میں ایک روپے 32پیسے اضافہ ‘ڈالر کی قدر 195 روپے 20 پیسے تک جاپہنچی

مارکیٹ میں قیمت میں مسلسل اضافہ‘موجودہ حکومت کے آنے کے بعددو ‘تین ہفتوں کے دوران ڈالر کی قدر میں 12 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے.مارکیٹ ذرائع

کراچی(نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر نے انٹرابنک میں نئے ریکار ڈ قائم کردیئے ہیں اور آج کاروبار کے ابتدائی چند گھنٹوں میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر کی قدر 195 روپے 20 پیسے تک جاپہنچی. موجودہ حکومت کے آنے کے بعددو ‘تین ہفتوں کے دوران ڈالر کی قدر میں 12 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ حکومت کے ملکی وغیرملکی میں قرضوں کا بوجھ 14سو ارب روپے بڑھ گیا ہے.

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہوگیا تھا آج انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہو کر 195 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں ڈالر 200 روپے کا ہونے جارہا ہے. گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان سے رابطہ کرکے ڈالر کی قیمت بڑھنے پر اظہار تشویش کیاتھا ملک بوستان نے وزیر اعظم کو تجارتی خسارہ بڑی وجہ قرار دیکر لگژری آئٹمز پر پابندی کی تجویز دی تھی.
ملک بوستان نے وزیر اعظم کو بتایا کہ اس وقت اگر حکومت لگژری آئٹم پر پابندی عائد کر دے تو پاکستان کی ماہانہ امپورٹ تقریباََ 6.25 ارب ڈالر جبکہ ایکسپورٹ اور ورکر ریمیٹنس 6.10 ارب ڈالر ہے، اگر ہر ماہ حکومت ایک ارب ڈالر کے لگژری آئٹم کم منگواتی ہے تو سال میں ہمارے 12 ارب ڈالرز بچ سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں