عثمان بزدار کی پنجاب میں برطانوی کورونا وائرس پھیلنے کی تصدیق

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے کچھ شہروں میں برطانوی کورونا وائرس پھیلنے کی تصدیق کردی۔

ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے کچھ شہروں میں برطانوی کورونا وائرس تشویشناک حد تک پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ برطانوی وائرس سے متاثرہ اضلاع میں اتوار سے سخت ایس او پیز لاگو ہوں، 15 روز کے سخت حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ان اضلاع میں تعلیمی اداروں، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ 5 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں مارکیٹیں شام 6 بجے بند ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں