ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد اضافہ ہوگیا

ایک ہفتے میں گھی، دالیں، سبزیاں اور گوشت سمیت25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ چینی، آٹے سمیت4 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی رپورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.43 فیصد اضافہ ہوگیا، ایک ہفتے میں گھی، دالیں، سبزیاں اور گوشت سمیت 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ حالیہ ہفتے میں صرف4 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ دنیا نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے تحت کی مہنگائی کی مجموعی شرح 0.43 فیصد بڑھ گئی ہے۔
حالیہ ہفتے میں 25 اشیاء مہنگی ہوئیں، چار اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ حالیہ ہفتے میں 25 اشیاء مہنگی ہوئیں ان مین ٹماٹر پیاز انڈے مہنگے ہوئے، ٹماٹر 24 روپے 17 پیسے پیاز 8 روپے 24 پیسے فی کلو اور انڈے 4 روپے 98 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، زندہ مرغی کی قیمت 5 روپے 54 پیسےفی کلو بڑھی، دال مسور 3 روپے 24 پیسے فی کلو، اڑھائی کلو گھی کا ٹن 14 روپے 2 پیسے اور مٹن 3 روپے 80 پیسے فی کلو، دال مونگ، ماش، لہسن، آلو سمیت دیگر اشیاء بھی مہنگی ہوئیں۔

اسی طرح ایک ہفتے میں 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ان اشیاء میں20 کلو آٹے کا تھیلا 106 روپے 94 پیسے، چینی89 پیسے فی کلو، دال چنا 57 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایک ہفتے میں22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے، مشاورت میں کسان، ایکسپورٹرز، چھوٹے درجے کے تاجر، صنعت کار، ملٹی کارپوریشنز، کیپیٹل لیڈرز اور دیگر کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسا بجٹ پیش کریں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کیا جاسکے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی یقینی بنا سکے، ایکسپورٹ انڈسٹری،جس میں زراعت اور پیداوار میں بڑھوتری ممکن بنائیں گے، وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسی طرح بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کو برابری کے مواقع میسر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں