اتحادیوں کے تحفظات سے آگا ہوں، انہیں مایوس نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان

اتحادیوں کے تحفظات سے آگا ہوں ، انہیں  مایوس نہیں کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات سے آگاہ ہوں، انہیں مایوس نہیں کریں گے، کل تمام سینیٹرز ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں، ایوان بالا میں ہم کامیاب ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق پارٹی اور اتحادی سینیٹرز کو ہدایات جاری کردیں۔

عمران خان نے پارٹی اور اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے معیشت کو ٹریک پر کھڑا کر دیا، ہماری ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، مہنگائی سمیت مسائل سے آگاہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے، کل تمام ارکان اپنی حاضری بروقت یقینی بنائیں۔

ظہرانے میں نو منتخب سینیٹرز کو ووٹ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں