ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، سٹاک مارکیٹ میں 292 پوائنٹس اضافہ

کراچی: (کامرس ڈیسک) امریکی ڈالر 66 پیسے اضافے سے ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں 292 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان، 66 پیسے اضافے سے 184 روپے 75 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 292 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 44 ہزار 194 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی تھی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ معاشی ماہرین نے 1300 سے زائد پوائنٹس کی مندی کو ملک میں چھائی غیر یقینی سیاسی صورتحال کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں