وزیراعظم نے سرپرائز تو نہیں دیا، کارکنوں کا دل رکھنے کیلئے خط لہرا دیا:شیری رحمان

لاہور: (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خطاب میں سرپرائز تو نہیں ملا لیکن کارکنوں کا دل رکھنے کیلئے ایک خط ضرور لہرایا گیا ہے۔

ٹویٹ میں شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ بیرونی سازش سے متعلق خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ عمران خان نے مبینہ خط ہوا میں لہرا کر جیب میں رکھ لیا، بھٹو بننے کے لئے وژن، جرات اور ہمت چاہیے۔

پی پی رہنما نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں