وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

وزیراعظم عمران خان کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک) رانا مشہود اور سمیع اللہ خان تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے جس پر 100 سے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔اپوزیشن ارکان نے عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتمادپردستخط کئے ہیں۔تحریک کے بعد 7 ورکنگ ڈیز میں اسپیکر اجلاس بلا کر ووٹنگ کرا سکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رکن رانا مشہود کا وزیر اعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس ریکوزیشن کرنے کے لیے 100 ممبران ن لیگ کے ہیں اور پیپلز پاررٹی کے چھ ارکان ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں 122 مسلم لیگ ن اور 6 پیپلز پارٹی کے ہیں جبکہ آئین کی ریکوائرمنٹ 74 کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں