43

بلوچستان ، انسداد پولیو مہم 29 مارچ سے شروع ہوگی

بلوچستان ، انسداد پولیو مہم 29 مارچ سے شروع ہوگی

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم 29 مارچ سے شروع  ہوگی ۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے حکام کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو کی قومی مہم 29 مارچ سے شروع ہورہی ہے،مہم کے لیے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کے 24لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جانے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔

پولیو کی قومی مہم پانچ روز تک جاری رہے گی۔

رواں سال بلوچستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال بلوچستان میں 25 بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں