اہلیہ نے اداکار عثمان مختار کا بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستانی اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام نے اپنے شوہر کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
گزشتہ دنوں زنیرہ انعام نے انسٹا گرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔
اس دوران مداحوں نے ان سے دلچسپ سوالات کیے۔
ایک مداح نے پوچھا کہ عثمان کے ہاتھ کا بنا ہوا ایسا کھانا جو آپ کو پسند ہو؟

جواب میں انہوں نے کہا کہ خیالی پلاﺅ کیوںکہ عثمان کو کھانا بنانا نہیں آتا۔
اداکار عثمان کی اہلیہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مخلتف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار اور زونیرہ انعام کی شادی رواں برس کے آغاز میں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں