شیری رحمان کا وفاقی حکومت کی جانب سے 140 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کی منظوری پر تشویشں کا اظہار

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی حکومت کی جانب سے 140 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کی منظوری پر تشویشنکا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لئے 140 روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی منظوری دی ہے۔
شیری رحمان نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے بجٹ سے پہلے منی بجٹ کی منظوری دی ہے، آپ 140 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا کر ‘کوئی بھوکا نہیں سوائے گا’ کا افتتاح کر رہی ۔
انہوںنے کہاکہ ماضی کی ٹیکس چھوٹ ختم کر کے 140 ارب کے نئے ٹیکس لگانے سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا، آپ پہلی ہے ہر روز قیمتوں میں اضافہ کر رہے، مہنگائی کا جن آپ سے قابو نہیں ہو رہا، آپ مزید ٹیکس لگا رہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے عوام پر ہر ظلم کرنے کو تیار ہے، مہنگائی کی یہ سونامی حکومت کی نااہلی کہ وجہ سے ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ملکی معیشت کو بڑھانے کے بجائے عوام پر مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈال رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں