پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 43افراد کا انتقال

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 43افراد کا انتقال

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ 5 فیصد رہی اور کورونا کے مزید 43مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 786 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے1 ہزار393مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 324 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 239 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 425ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 93 لاکھ 18ہزار 38 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 16 ہزار699 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 664 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 65 ہزار 216 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ60 ہزار 150 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 442ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 79 ہزار654 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار 629ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 433ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 122ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 46 ہزار229کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 512 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 141 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 673 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 314 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں