بھارتی ڈائریکٹر کے بیٹے نے خودکشی کی، میڈیا رپورٹ

ممبئی (شوبز ڈیسک) گزشتہ روز پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک ہونے والے بھارتی فلم ڈائریکٹر گریش ملک کے 18 سالہ بیٹے کی موت کو خودکشی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے فلم ڈائریکٹر گریش ملک کے بیٹے منان کی موت کی تحقیقات کی جس میں یہ معلوم ہوا کہ منان کی موت حادثاتی طور پر نہیں بلکہ خودکشی سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ منان ہولی کھیلنے کے بعد شراب پی کر گھر آیا تھا۔ تاہم، وہ گھر آکر بھی شراب نوشی کرتا رہا، والد نے اسے شراب نہ پینے کو کہا لیکن اس نے نہ سنی۔بعد ازاں منان نشے کی حالت میں گھر کی پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک ہوگیا، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو منان کے والدین اٴْس کے پاس نہیں تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں