او آئی سی کانفرنس ان کا باپ بھی خراب نہیں کرسکتا: شیخ رشید

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ او آئی سی کانفرنس ان کا باپ بھی خراب نہیں کرسکتا۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن باتیں کم اورعدم اعتماد میں ہارنے کی تیاری کرے۔ اوآئی سی کانفرنس کی حفاظت، حکومت اور افواج کی ذمہ داری ہے۔ اوآئی سی کانفرنس ان کا باپ بھی خراب نہیں کرسکتا۔ اوآئی سی کو سبوتاژکریں گے تو سارا سسٹم سبوتاژہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہارکی وجہ سے ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں۔ بلاول ذہنی پستی کا شکارہیں، اپوزیشن کوپتا چل گیا ہے کہ ان کے بندے نہیں نکل رہے۔یہ عدم اعتماد میں ہاریں گے، یہ ہارنے کی تیاری کریں، اوآئی سی کانفرنس کو سبوتاژ نہ کریں۔

اس سے قبل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم آپ وقت کے شیرشاہ سوری ہیں، وزیراعظم صاحب یہ میری پندرہویں وزارت ہے، میری خواہش ہے مرنے سے پہلے وزیراعظم کے ہاتھوں نالہ لئی کا افتتاح ہوجائے، وزیراعظم صاحب! یہ چھوٹے لوگ آپ کی مخالفت کررہے ہیں، ہمارا ووٹ آپ کا ہے، چور آصف زرداری، بھگوڑے نوازشریف، شہبازشریف ٹائپ کے لوگ عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے، آئندہ 72گھنٹوں میں مزید خوشخبریاں آئیں گی، وزیراعظم عمران خان غریب کی حالت کو بدلنا چاہتے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا شوگر، آٹا مافیا ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹے، یہ نہیں ہوسکتا کہ شوگر مافیا حکومتیں بنا رہا ہو، وزارت عظمیٰ چھوٹی چیزیں آتی اور جاتی ہیں، عمران خان کو ایک انقلابی لیڈردیکھنا چاہتا ہوں، یہ پچھتائیں گے اگرآپ کونکالیں گے، وزیراعظم آسانی سے گھرنہیں جائے گا تمہیں بھی گھرلیکرجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہاری بنیادوں، جڑوں میں بیٹھ جائے گا، چور، لٹیرے اکٹھے ہو چکے ہیں، یہ عمران خان کی صلاحیتوں سے واقف نہیں، عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے، اپوزیشن ساری عمرپچھتائے گی کس لیڈرکوللکارا تھا، میرا ایمان ہے عمران خان جیتے گا،اپوزیشن رسوا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں