اپوزیشن کا حکومت کے خلاف ’پلان بی‘ سامنے آ گیا

پلان بی میں ناکامی اور نتائج کے حصول میں تاخیر پر پلان سی تشکیل پائے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن کا حکومت کے خلاف ’پلان بی‘ سامنے آ گیا۔پلان بی میں وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے دباؤ بڑھایا جائے گا۔پلان بی میں ناکامی اور نتائج کے حصول میں تاخیر پر پلان سی تشکیل پائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانا پلان اے ہے، اتحادی جماعتوں، منحرم ارکان سے رابطے پلان کا حصہ تھے، تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کی صورت پلان بی پر عمل کیا جائے گا۔
تحریک عدم اعتماد ناکام پونے پر پلان بی پر فوری عمل درآمد ہو گا۔پلان بی میں منحرف ارکان اسمبلی کے استعفوں کا آپشن بھی موجود جب کہ وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے کا قانون و آئینی طریقہ کار کے مطابق مطالبہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے صدرِ ملکت ، اسپیکر اسمبلی کو تحریر طور پر معاملے پر آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے متحدہ اپوزیشن سرگرم ہے۔

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے کم از کم 172 ارکان درکار ہیں، تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کی کل تعداد 179 بنتی ہے، اپوزیشن کے پاس 162 ارکان کی حمایت موجود ہے، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے 155، مسلم لیگ ق کے 5، ایم کیو ایم کے 7، جی ڈی اے کے 3، آل پاکستان مسلم لیگ کا 1، بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 اور شاہ زین بگٹی کی ایک نشست ہے جبکہ ایوان میں کل 4 آزاد امیدوار ہیں، دو ارکان حکومت کے ساتھ ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن میں ن لیگ کی 84، پیپلزپارٹی 56 ، اے این پی 1، ایم ایم اے 15 اور دو آزاد امیدوار شامل ہیں، اپوزیشن ارکان کی کل تعداد 162 بنتی ہے۔ حزب اختلاف کو اپنی تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کیلئے مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کی حمایت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں