عبدالغفور حیدری نے حکومتی پیشکش کی تردید کردی

غفور حیدری نے حکومتی پیشکش کی تردید کردی

اپوزیشن اتحاد کی مرکزی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے حکومت کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کی پیشکش کی تردید کردی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے پاس تمام پارٹیوں کے ممبران بیٹھے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ کے دوران کوئی گفتگو نہیں ہوئی، اجلاس کے بعد پرویز خٹک نے گفتگو میڈیا کے سامنے کی۔

جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی آفر کی کوئی حیثیت نہیں، پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کے پابند ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد اور متفق ہے، حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں