گلوکار اکرم راہی کے خلاف گانے چرانے کا سنگین الزام

لاہور(نیوز ڈیسک): نامور شاعر ایس ایم صادق نے اکرم راہی پر جعلسازی کے ذریعے اپنے 14 سو گانے چرانے کا الزم لگایا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامور شاعر ایس ایم صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے 20 سال اکرم راہی کے ساتھ کام کیا اور اکرم راہی نے میرے نام سے منسوب شخص کے جعلی کاغذات بنا کر میرے لکھے گانے رجسٹرڈ کروائے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ جس ایس ایم صادق نامی شخص کو اکرم راہی کاغذوں میں دیکھا رہے ہیں اسے سامنے لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لکھے گیت، جواد احمد، ابرار الحق، نصرت فتح علی خان، عارف لوہار، عطااللہ خان عیسی خیلوی کے علاوہ بھارتی گلوکاروں نے بھی گائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے لکھے بے شمار گانے، اکرم راہی کہتا ہے کہ میں نے لکھے ہیں جبکہ اکرم راہی نے جعل سازی سے میرے لکھے گانے رجسٹرڈ کروائے۔
شاعر ایس ایم صادق نے ملک کے ارباب اختیار سے گزارش کی ہے کہ ان کے کیس کی تفتیش میرٹ پر کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں