سلمان خان نے دوستی کی خاطر 20 کروڑ روپے ٹھکرا دئیے

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے دوستی کی خاطر 20 کروڑ روپے ٹھکرا دئیے۔
اداکار کے دوست اور تیلگو فلموں کے اسٹار چرن جیوی نے سلمان خان کو اپنی نئی فلم گاڈفادر میں مہمان اداکار کے طور پر مختصر کردار ادا کرنے کی درخواست کی جسے انہوں نے فوراً قبول کرلیا۔
اداکار چرن نے سلمان خان کو کردار ادا کرنے کے پیسے دینے چاہے تو انہوں نے لینے سے صاف انکار کردیا۔
سلمان خان کو جو رقم ادا کی جانے تھی وہ ایک ،دو یا دس ہزار نہیں بلکہ 20 کروڑ کے لگ بھگ تھی لیکن انہوں نے دوست سے پیسے لینے سے صاف منع کر دیا۔
اداکار سلمان نے چرن جیوی کو دھمکی بھی دی کہ اگر پیسے دینے پراصرار کیا تو وہ فلم میں گیسٹ اپئیرنس نہیں دیں گے جس پر اداکار چرن نے انہیں سونے کے دل والا اور دوستوں کا دوست قرار دیا۔
یاد رہے کہ سلمان خان اپنے لڑکپن سے چرن جیوی کی متنوع شخصیت اور فلمی اسکرین پر ان کی شاندار پرفارمنس سے کافی متاثر رہے ہیں۔
چرن جیوی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ انکشاف کیا کہ وہ اپنے پیارے دوست سلمان خان کے ساتھ فلم گاڈ فادر میں کام کرینگے۔

انہوں نے سلمان خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم بھی کیا اور کہا کہ سلمان کے ساتھ کام کرکے بہت زیادہ خوشی ہوگی۔
گاڈ فادر ایک کمرشل انٹرٹینر ہے جس کی ہدایتکاری موہن راجہ نے دی ہے اور یہ ملیالم سپر ہٹ فلم لوسیفر کا آفیشل تیلگو ری میک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں