فلم ’گھبرانا نہیں ہے ‘ کا ٹریلر جاری…….؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار زاہد احمد اور اداکارہ صبا قمر کی فلم گھبرانا نہیں ہے کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشہور ڈائیلاگ گھبرانا نہیں ہے پر مبنی فلم محسن علی کی تحریر کردہ ہے جو کہ 2022 کی عید الفطر پر سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں صبا قمر، زاہد احمد، سید جبران، نیئر اعجاز، افضل خان جان (ریمبو)، سلیم معراج، سہیل احمد اور دیگر اداکار جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
ریلیز کئے گئے ٹریلر کے مطابق فلم میں اداکار زاہد احمد کو ایک کرپٹ پولیس افسر کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو بعد میں صبا قمر کو اس کا گھر حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ فلم ایک رومانوی کامیڈی ہے جس میں کچھ ایکشن بھی ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ صبا قمر کا کردار سب سے نمایاں اور منفرد ہوگا جو ایک طرف سید جبران کی محبت کے طور پر دکھائی دیتی ہیں تو دوسری طرف وہ زاہد احمد سے بھی رومانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ٹریلر میں صبا قمر کو فلم کے مرکزی ولن یعنی نیر اعجاز کی ہونے والی بیوی کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں صبا قمر کا کردار سب سے مختلف ہوگا۔

مذکورہ فلم ثاقب خان نے ڈائریکٹ کی ہے اور جے بی فلمز کے بینر تلے اُس کی پروڈکشن جمیل بیگ نے کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں