معروف اداکار محمد علی کی 16ویں برسی 19مارچ کو منائی جائیگی

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار محمد علی کی 16ویں برسی 19مارچ کو فلمی حلقوں میں منائی جائے گی ۔

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے سپوت لیجنڈ اداکار محمد علی 19اپریل 1931ء کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے انہوںنے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا انہوں نے پونے تین سو کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو،پنجابی،پشتو ،بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں فلم ’’ چراغ جلتا رہا ‘‘ ان کے فلمی کیرئر کی پہلی فلم تھی انہیں فلم دوریاں پر سپیشل ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔ فلم ’’ دم مست قلندر ‘‘ ان کی زندگی کی آخری فلم تھی ان کا انتقال 19مارچ 2006ء کو دل کے دورے کے باعث ہوا ان کی عمر 75برس تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں