”دل تو پاگل ہے” کا پارٹ ٹو آنے والا ہے؟

بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر پر مداحوں نے اداکارہ سے دلچسپ سوالات کر ڈالے۔
ممبئی(شوبز ڈیسک) رپورٹ کے مطابق ماضی کی سپر ہٹ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کی ہیروئن کرشمہ کپور نے ساتھی ہیروئین مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کے مداحوں کی یاد تازہ ہو گئی اور انہوں اداکارہ سے دلچسپ سوالات اور تبصرے شروع کر دیئے۔
رپورٹ کے مطابق 1997 میں فلم دل تو پاگل ہے میں کام کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر کے ذریعے مداحوں کو دوبارہ ماضی کی یاد دلا دی جس پر مداح بھی بےقرار ہو گئے اور سوال کیا کہ کیا دل تو پاگل ہے کا پارٹ ٹو آنے والا ہے؟
انسٹاگرام پر کرشمہ کپور کی جانب سے شئیر کی گئی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرشمہ کپور مادھوری کے کندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں مادھوری نے انہیں بےحد محبت سے پکڑ کر گلے لگا دکھا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Karisma Kapoor (@therealkarismakapoor)
تصویر میں مادھوری ہلکے سبز رنگ کی ساڑھی پہنے انتہائی دلکش لگ رہی ہیں، جبکہ کرشمہ کپور نے رنگ برنگا سا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔
کرشمہ کپور نے اس تصویر کے کیپشن میں مادھوری کے لیے محبت بھرا ایک پیغام تحریر کرتے ہوئے کہا کہ ’آج میں اپنی پسندیدہ اداکارہ مادھوری کے ساتھ ہوں‘ جبکہ مادھوری بھی تصویر میں ان کے ساتھ بھرپور اظہار محبت کرتی نظر آئیں۔
دانوں اداکاراؤں کے مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک مداح نے اس فلم کے کرداروں کے نام’نشا اور پوجا‘ کو بھی اپنے کمنٹ میں یاد کرتے ہوئے فلم کی یادوں کو تازہ کردیا۔
ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ دل تو پاگل ہے‘ کے پارٹ ٹو کی ہیروئن آگئی ہیں، جبکہ دوسرے مداح نے اس فلم کو اصلی میجک قرار دیا۔
تو کسی نے سوال کیا کہ کیا دل تو پاگل ہے کا پارٹ ٹو آنے والا ہے؟
یاد رہے کہ یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ 1997 میں ریلیز ہوئی تھی جو کہ ایک کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی اس فلم نے 45ویں نیشنل فلم ایوارڈ میں تین ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جبکہ 43ویں فلم فیئر ایوارڈز میں 8 ٹرافیاں حاصل کی تھیں۔
اس مشہور اور کامیاب ترین فلم میں مادھوری اور کرشمہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اکشے کمار بھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں