مادھوری اور جیکی شیروف سالوں بعد کونسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 3 دہائیوں کے بعد اداکار جیکی شیروف کے ساتھ اسکرین پر نظر آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مادھوری ڈکشٹ نے ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کے گانے ’دوپٹہ میرا‘میں اداکار جیکی شیروف کے ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔
اس ہی حوالے سے بھارتی اداکار جیکی شروف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیکی اور مادھوری قریب 30 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر ڈانس کر رہے ہیں۔
جیکی شروف نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہماری پلے لسٹ میں ایک اور مشہور ٹریک شامل ہوگیا‘۔
post shared by Jackie Shroff (@apnabhidu)
یاد رہے کہ جیکی شیروف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں 30 سال کے بعد مادھوری کے ساتھ کہا کہ ’انہیں کبھی احساس نہیں ہوا کہ اتنے دن کیسے گزر گئے‘۔
دونوں لیجنڈز کو سالوں بعد ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوتا دیکھ کر ان کے مداح بھی بےحد خوش ہیں اور انٹرنیٹ پر ان کے اس گانے نے دھوم مچا دی ہے۔
مداحوں کی جانب سے ان دونوں اداکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند بھی کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی اس خوبصورت جوڑی کو آخری بار 1993 میں فلم ’خل نائیک‘ میں ایک ساتھ اسکرین پردیکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں