اداکارہ ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

دل کی بہت بڑی خواہش تھی آپ سے ملاقات ہو جائے، اداکارہ /آپ کی یہ دعا میرے گھر آ کر قبول ہوئی ہے،مولانا طارق جمیل

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان کی معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔انسٹا گرام سائٹ پر چند منٹوں کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ریما خان اور مولانا طارق جمیل کو ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ریما خان مولانا طارق جمیل کو اپنے سامنے پا کر بے حد خوش نظر آ رہی ہیں۔

ریما خان نے کہا کہ دل کی بہت بڑی خواہش تھی اٴْن کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہو جائے، جس پر مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ آپ کی یہ دعا میرے گھر آ کر قبول ہوئی ہے۔اس کے جواب میں ریما خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا مقدر ہے کہ میں آپ کے گھر میں آ کر آپ سے ملی ہوں۔‘مولانا طارق جمیل کی جانب سے ریما خان سے کھانا پلیٹ میں نکالنے کا کہا گیا جس پر ریما خان نے پہلے مولانا طارق جمیل کو کھانا لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ’میرے تو ہاتھ کانپ رہے ہیں، آپ بسم اللّٰہ کریں۔‘2 منٹ سے زائد وائرل ہوتی اس ویڈیو میں ریما خان مولانا طارق جمیل سے درس اور اسلام کی تعلیم دینے کے لیے وقت بھی مانگ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں