وزیر اعظم عمران خان پنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ براہ راست دیکھیں گے

آسٹریلیا کے تاریخی دورے پر پاکستان ااور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلاگیا،جس کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 1 وکٹ کئ نقصان پر 245 رنز بنائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی میچ براہ راست دیکھنے آئیں گے۔
واضح رہے کہ دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ میچ بالترتیب کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل محدود اوور کے میچز کی میزبانی دوبارہ راولپنڈی اسٹیڈیم کرے گا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے24 سال بعد تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں