آسٹریلیا کے لیجنڈ وکٹ کیپر راڈنی مارش دنیا سے رخصت

آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ وکٹ کیپر راڈنی مارش 74 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔وکٹ کیپر راڈنی مارش کو گزشتہ ہفتے شدید دل کا دورہ پڑا تھا، وہ کوئنز لینڈ میں ایک چیریٹی کرکٹ میچ میں شرکت کے لئے کوئنزلینڈ میں تھے۔
اپنے کیرئیر کے دوران آسٹریلوی وکٹ کیپر وکٹوں کے عقب میں 355 وکٹوں کا شکار کیا جو ان کی رٹائرمنٹ تک ورلڈ ریکارڈ رہا۔
آنجہانی راڈنی مارش نے آسٹریلیا کے لئے 1970 تا 1984 وکٹوں کے عقب میں اپنی خدمات انجام دیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے 96 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا۔
راڈنی مارش نے 92 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، سابق لیجنڈ وکٹ کیپر نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے لئے چئیرمین سلیکٹرز 2016 تک اپنی خدمات انجام دیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹوں کے عقب میں شکار کرنے والے وکٹ کیپرز میں راڈنی مارش کا نمبر تیسرا ہے، پہلے نمبر پر 416 شکار کے ساتھ ایڈم گلکرسٹ پہلے اور 395 شکار کے ساتھ ایان ہیلی دوسرے نمبر پر ہیں۔
راڈنی مارش کی موت پر متعدد آسٹریلوی کھلاڑیوں سمیت عالمی کرکٹ کے سابق کھلاڑیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Saddened to learn of the passing of Rodney Marsh who was Australia’s legendary wicket keeper. During my cricketing career I remember him being not just a great cricketer but one who was respected by both his own team and his opponents.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 4, 2022

مارک واہ کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر کھیل کے آئیکون تھے، ڈیوڈ ہسی کے مطابق راڈ ہمیشہ کے لئے یاد رہیں گے۔
پاکستان کے دورے پر 24 سال بعد آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن راڈنی مارش کے انتقال پر بازؤں پر پٹی باندھ کر گراؤنڈ میں اترے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں