محمد رضوان دنیا کے بہترین فاسٹ بالر سے بال کٹوانے پر خوش

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان دنیا کے بہترین فاسٹ بالر سے اپنے بال کٹوانے پر خوشی سے نہال ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ ’خوشی یہ ہے کہ دنیا کے بہترین فاسٹ بالر سے اپنے بال کٹوائے جائیں‘۔
انہوں نے کوارنٹائن لائف کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو ’شاہینہ‘ کہہ کرمخاطب کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
Happiness is to get your haircut done from the best fast bowler of the world.
Shaheeena, Shukriya! ?#QuarantineLife @iShaheenAfridi

— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) March 3, 2022

واضح رہے کہ حال ہی میں دونوں کھلاڑیوں کی ٹیمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز پی اسی ایل کے فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں شاہین کی ٹیم لاہور قلندرز کو فتح حاصل ہوئی تھی۔
شکست کے بعد محمد رضوان کی شاہین شاہ آفریدی کو گلے لگاکر مبارکباد دینے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں