شعیب اور ثانیہ نے’دی مرزا ملک شو‘ کی پہلی جھلک جاری کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) آل رائونڈر شعیب ملک اور اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے ویب شو کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی ہے۔شعیب ملک نے انسٹاگرام پر اپنے’دی مرزا ملک شو‘ کا پوسٹر شیئر کردیا ہے۔

اٴْنہوں نے اپنے شو کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ (دی مرزاملک شو) میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ اردو فلکس پر نظر آنے کے منتظر ہیں‘۔دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ’دی مرزا ملک شو‘ کا پوسٹر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں