ایورٹن فٹ بال کلب نے رشین کمپنیوں کی اسپانسر شپ معطل کر دی

انگلش پریمئیر لیگ کا معروف فٹ بال کلب ایورٹن نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد روسی کمپنیوں سے اسپانسر شپ کے معاہدے معطل کر دیئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایورٹن فٹ بال کلب کا مشہور روسی علی شیر عثمانوف کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ تھا جسے منسوخ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے علی شیر عثمانوف کا شمار اپنے ملک کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے وہ روس کے بلین مین بھی ہیں۔
علی شیر عثمانوف یو ایس ایم کے مالک ہیں اور انہوں نے ایورٹن فٹ بال کلب کے چئیرمین فرہاد موشری کے ساتھ کلب کے ٹریننگ گراؤنڈز کی اسپانسر شپ ڈیل کر رکھی تھی۔
علی شیر عثمانوف کے پاس ایورٹن فٹ بال کلب کے نئے اسٹیڈیم کا نام رکھنے کے حقوق بھی ہیں جس کا افتتاح 25-2024 میں انگلش پریمئیر لیگ کے سیزن میں ہو گا۔
علی شیر کی کمپنی یو ایس ایم کے پاس میگا فون کے علاوہ ایورٹن کلب کی خواتین فٹ بال ٹیم کی شرٹس کی آستین پر کمپنی لوگو کا بھی معاہدہ بھی جو 2020 میں کیا گیا تھا۔
ایورٹن فٹ بال کلب کے ترجمان نے اسپانسر شپ کی منسوخی کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ،’کلب میں ہر کوئی یوکرین میں ہونے والے خوف ناک واقعات پر حیران اور غمزدہ ہے‘

اپنا تبصرہ بھیجیں