آئی پی ایل کو لگا جھٹکا، مہنگا ترین کھلاڑی لیگ سے باہر

آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی ٹیم کو اپنے 14 کروڑ بھارتی روپے کے قیمتی بالر سے محروم ہونا پڑے گا جو زخمی ہو گئے ہیں۔بھارتی لیگ انڈین پریمئیر لیگ کے مقابلے رواں ماہ 26 مارچ سے شروع ہوں گے، لیکن ایونٹ کے شروع ہونے سے قبل ہی دفاعی چمپئین چنئی سپر کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

آئی پی ایل کے میگا آکشن میں چنئی سپر کنگز نے فاسٹ بالر دیپک چاہر کو 14 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا، مگر وہ گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں پیر پر چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہو گئے ہیں۔
دیپک چاہر چنئی سپر کنگز کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ایم ایس دھونی کی کپتانی میں چنئی سپر کنگس نے چار بار ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا ہے۔ موجودہ سیزن میں کل 10 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔
ممبئی انڈینز آئی پی ایل میں سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ٹائٹلز کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
کرکٹ کے حوالے سے معتبر ویب سائٹ کی خبر کے مطابق، دیپک چاہر کی چوٹ سنگین ہے اور انہیں صحیح ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ٹیم ابھی ان کی چوٹ کے فائنل رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

دیپک چاہر کو خریدنے میں دہلی کیپیٹلز ، سن رائزرز حیدرآباد اور راجھستان رائلز نے بھی دلچسپی دکھائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں