پاکستان کے 3 اہم کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں کہوں گا: پیٹ کمنز

کیا ٹیم کھلانی ہے آج پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے: آسٹریلوی کپتان

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنزنے کہا ہے کہ پاکستان کے 3 اہم کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں کہوں گا۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا لیکن 3 فاسٹ بولرز یا 2 سپنرز کھلا سکتے ہیں، کیا ٹیم کھلانی ہے آج پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، پاکستان کے 3 کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کے پاس پورا سکواڈ ہوتا ہے اور دوسرے کھلاڑی آ کر بہتر کر سکتے ہیں، ایشیز میں ہیزل ووڈ ان فٹ ہوئے تو سکاٹ بولینڈ نے آکر اچھی کارکردگی دکھائی، فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کا مزہ آتا ہے، سب ٹکٹ بک گئے جو خوشی کی بات ہے، سکیورٹی کی وجہ سے مختلف لگ رہا ہے لیکن ٹاس کے بعد کرکٹ پر ہی توجہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں