آسٹریلوی خاتون صحافی پاکستانیوں سے ’معافی‘ کی طلبگار

میں اس ملک میں ہر سننے والوں سے معافی مانگتی ہوں کیونکہ لوگ مجھے کہتے ہیں دل دل پاکستان گانا سناؤ،میں ہر بار گانے کو صحیح طریقے سے نہیں سنا پاتی،یہ سب زینب عباس کی غلطی ہے : میلینڈا فیرل

اسلام آباد (سپورٹس ویب ڈیسک ) 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وفد کے ساتھ آنے والی خاتون صحافی نے پاکستانیوں سے ’معافی‘ مانگ لی۔ دل دل پاکستان غير ملکيوں کے دل ميں بھی دھڑکتا ہے، چند روز قبل آسٹريلوی صحافی میلینڈا فیرل نے بھی دل دل پاکستان گاکر پاکستان سے اظہار محبت اور مرحوم جنيد جمشيد کو خراج عقيدت پيش کيا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں میلینڈا فیرل نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے میں اس ملک میں ہر سننے والوں سے معافی مانگتی ہوں کیونکہ لوگ مجھے کہتے ہیں دل دل پاکستان گانا سناؤ۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں ہر بار اس گانے کو صحیح طریقے سے نہیں سنا پاتی اور یہ سب پاکستانی صحافی زینب عباس کی غلطی ہے‘۔

آخر میں انہوں نے پاک آسٹریلیا سیریز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں