پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی ، میدان 2 روز بعد سجے گا

راولپنڈی: (سپورٹس ڈیسک) پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی رونمائی کردی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔ دونوں ٹیمیں 2 روز بعد میدان سجائیں گی۔

ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے کینگروزکا پریکٹس سیشن راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ہے، قومی سکواڈ نے بھی سیریز کی تیاریوں کے لیے پنڈی سٹیڈیم میں پڑائو ڈال رکھا ہے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور شاہین کپتان نے خصوصی تقریب میں ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ چار مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہو گا ،تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں