آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر کی ٹاپ پوزیشن، رضوان دوسرے نمبر پر آگئے

ٹی ٹوئنٹی بولروں میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر ، پاکستان کے شاداب خان کا دسواں اور شاہین شاہ آفریدی کا12 واں نمبر ہے، رپورٹ

دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر کی ٹاپ پوزیشن، رضوان دوسرے نمبر پر آگئے ۔آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے بھی بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر قبضہ جمایا ہواہے۔
ٹی ٹوئنٹی بولروں میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر ، پاکستان کے شاداب خان کا دسواں اور شاہین شاہ آفریدی کا12 واں نمبر ہے۔آئی سی سی کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغان ٹیم کے محمد نبی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں بولرز کی فہرست میں بلے بازوں میں انگلینڈ کے روٹ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے پر ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے ایشون کا پہلا نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں