پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز : آئی جی پنجاب کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اورچیف سیکرٹری کامران علی افضل نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی نے آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری پنجاب کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب نے کرکٹ میچز کے پُرامن انعقاد کیلئے اہم احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے جائیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ کھلاڑیوں اورمیچ آفیشلز کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی سیکیورٹی کو بھی مد نظر رکھا جائے، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے ٹریفک مینجمنٹ کا موثر پلان تشکیل دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ شامل
انکا کہنا ہے کہ سینئر افسران باقاعدگی سے فیلڈ میں نکل کر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی کریں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میچز کا پاکستان میں انعقاد انتہائی خوش آئند ہے، پی ایس ایل کی طرز پر بہترین سکیورٹی فراہم کریں گے۔
سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ کرکٹ ٹیمز، اسٹیڈیم اور روٹ کی سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیلئے 4500 اہلکار تعینات کیے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے 8 مارچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کرنا ہمارا ہدف ہے، نیتھن لیون

ٹیسٹ سیریز میں شامل دوسرا میچ 12 مارچ سے 16 مارچ کے دوران کراچی کے نیشنل اسٹیڈٰیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے 25 مارچ کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
علاوہ ازیں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کے میچز 29 مارچ سے 2 اپریل کے دوران راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
دورہ پاکستان میں شامل واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا کی ٹیم 5 اپریل کو راولپنڈٰی میں کھیلے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں