اے این ایف کی لاہور ایئرپورٹ پرکارروائی، منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پنجاب کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پرکارروائی کی گئی ہے۔

لاہور(کرائم ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر دوران تلاشی مسافر سے منشیات برآمد کی گئی ، ملزم نے ہیروئین بھرے کیپسول پیٹ میں چھپائے ہوئے تھے۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ برآمد ہونے والی ہیروئین کی مقدار کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ترجمان اے این ایف نے کہا کہ ملزم نائجیریا کا رہائشی ہے جو لاہور سے نائجیریا بذریعہ قطر ایئرلاین جا رہا تھا۔
ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروی کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور اے این ایف کراچی نے شہر قائد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔

کارروائی الآصف اسکوئر کے قریب کی گئی تھی جہاں تین ملزمان کے قبضے سے 3.030 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی تھی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کو منشیات کی خرید و فروخت کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں چاغی کے رہائشی راشد اور فضل الرحمن جبکہ سانگھڑ کا رہائشی محمد رفیق شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں