نوجوان نے گھر میں گھس کر کچن میں کام کرتی لڑکی کو قتل کر دیا

حمزہ نے لڑکی کے سر پر رکھ کر ٹریگر دبا دیا،ملزم اکثر اسکول آتے جاتے تنگ کرتا تھا،مقتولہ کی چھوٹی بہن کی شناخت پر ملزم گرفتار

کراچی (کرائم ڈیسک) :بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں 15 سالہ طالبہ کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ بلدیہ کے علاقے سعید آباد میں نویں جماعت کی پندرہ سالہ طالبہ مدیحہ کو ایک ملزم نے اتوار کی شب گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے قتل کیا۔حمزہ نامی ملزم گھر میں داخل ہونے کے بعد کچن کے اندر گیا اور وہاں کام میں مصروف مدیحہ کے سر پر رکھ کر ٹریگر دبا دیا۔

مقتولہ کی بہن کے مطابق وہ ملزم کو جانتی تھی،ملزم کا گھر اس کے اسکول کے راستے میں ہے،وہ اکثر اسکول آتے جاتے ہوئے دونوں کو تنگ کرتا تھا۔مقتولہ کی چھوٹی بہن نے ملزم کو شناخت کیا۔ملزم کا ایک بھائی پی کیو آر میں سپاہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو وارددات کے تین گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں