پی ایس ایل فائنل: بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے

پاکستان سُپرلیگ کی 7 سالہ تاریخ میں جیت کی سب سے زیادہ منتظرٹیم لاہورقلندرزنے بالآخرٹرافی اپنے نام کی توسپورٹرزسمیت دیگر شائقین نے بھی سوشل میڈیا پرخوب جشن منایا۔

لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں قلندرز نے فیورٹ قراردی جانے والی ملتان سلطانز کو 42 رنز سے ہرا کر اپنی شکست کا سلسلہ ختم کردیا، اس جیت سے قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے بھارتی کرکٹر روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹرافی جیتنے والے کم عمر ترین کپتان ہونے کا ریکارڈ بھی توڑا۔
ہائی وولٹیج میچ نےاسٹیڈیم میں موجود شائقین کےعلاوہ ٹی وی اسکرین پردیکھنے والوں کو بھی جکڑے رکھا، لیکن ہارجیت سے قطع نظرمیچ کے اختتام تک دکھائی جانےوالی اسپورٹس مین اسپرٹ سے قلندرز اور سلطانزنے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پرصارفین نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لاہور قلندرکے ساتھ ساتھ ٹیم مالک رانا فواد کو بھی اپنے اپنے انداز میں مبارکباد دی۔
رانا فواد کو آبدیدہ دیکھنے والے شائقین نے قلندرزکی جیت کے علاوہ رانا فواد کی خوشی کوبھی اپنے لیے انتہائی سکون کا باعث قراردیا۔
مذاق اور تفریح اپنی جگہ لیکن بائیس کڑوڑ کی آبادی والے ملک میں کوئی ایک بھی انسان ایسا نہیں ہوگا جو اس زندہ دل شخص کو پیار نہ کرتا ہو۔ لاہور کی جیت سے ذیادہ میں اس بندے کے لئے خوش ہوں۔ #ٹوٹ_بٹوٹ pic.twitter.com/jPN44gYZjf
— ٹوٹ بٹوٹ (@SumoRizvi) February 27, 2022 ٹرافی کی تصویرکے ساتھ لاہورکی فتح کی خوشی منانے والوں نے 7 سال کے انتظار کواس مصرعے میں سمویا۔
After 7 Years, Lahore finally deserved it ♥️ pic.twitter.com/Cchoqx79pe
— فروا❤️‍? (@https_farwa) February 27, 2022 How Good ? ?,
Congratulations Lahore ?,@lahoreqalandars @iShaheenAfridi Sameen Bhai n Aqib Bhai

Thoroughly deserving

Excellent PSL @FakharZamanLive n Zaman Khan ??

And Thank you very much @TheRealPCB @thePSLt20 for an amazing event#PSL7Final #PSL7Champions #LahoreQalandars pic.twitter.com/OZJ42TcyUd

— Fawad Ahmed (@bachaji23) February 27, 2022 A befitting end to the final,took them 7 years to get there but @lahoreqalandars have finally done it! pic.twitter.com/Gnh0ov79mG
— zainab abbas (@ZAbbasOfficial) February 27, 2022 Whole lahore right now:) liberty scenes congrats Lahore Qalandars#FawadRana pic.twitter.com/y4qLRVYTHw
— Jamlish Roy | #Qalandars (@jamlishsays) February 27, 2022 پی ایس ایل کا فائنل ٹاکرادیکھنے والوں میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی شامل تھے جن کی اچانک آمد تماشائیوں کے لیے خاصی حیرت کا باعث بنی۔
Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa (COAS) also watching the final match of HBL PSL 7 at Gaddafi Stadium #PSLFinal pic.twitter.com/bRiWK8S0pV
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) February 27, 2022

اپنا تبصرہ بھیجیں