یکم مارچ سے پٹرول 5 روپے، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھنے کے سبب یکم مارچ سے پٹرول 5 روپے، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔

عوام تیار ہو جائیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر گرنے کے باعث یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، پٹرول کی قیمت 5 روپے اضافے سے 165 روپے فی لٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافے سے 158 روپے فی لٹر سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 4 روپے اضافے سے 130 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے سے 127 روپے فی لٹر سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں