ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 ملزمان سر غنہ سمیت گرفتار، 1 ملین نقدی برآمد

ملتان میں تھانہ کپ کے علاقے چوڑی بازار سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث راجو گینگ کے 2 ملزمان کو سر غنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملتان(کرائم ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضوان عرف راجو ( سرغنہ ) اور شاہ رخ شامل ہیں، ملزمان سے 1 ملین نقدی برآمد ہوئی ہے،2 ماہ قبل نامعلوم ملزمان چوڑی بازار میں 19 لاکھ روپے نقدی اسلحہ کے زور پر چھین کر لے گئے تھے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے 1 ملین نقدی اور 2پسٹل معہ گولیاں برآمد کر لیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں