فیصل آباد میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

فیصل آباد میں سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن کی ہدایت پر پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

فیصل آباد(کرائم ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کے دوران 436 مقدمات کا اندراج کر کے 442 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے 02 رائفلز 223 بور ، 02 پسٹل 30 بور سمیت 4 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پتنگ بازی ایک انتہائی خطرناک کھیل ہے جس کی وجہ سے ہر سال کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، یہ صرف وہی لوگ نہیں ہوتے جو پتنگ بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے جان کی بازی ہارتے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں سے اکثر ایسے افراد ہوتے ہیں جنہیں پتنگ بازی کا کوئی شوق نہیں ہوتا نہ ہی وہ اس قاتل کھیل کا طریقہ جانتے ہیں بلکہ وہ ویسے ہی کسی آوارہ ڈور کی زد میں آ کر بے دردی سے جان دے دیتے ہیں یعنی پتنگ بازی ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی اپنا نقصان کم جبکہ دوسروں کا زیادہ نقصان کر دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں