حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنےوالے4دہشتگردگرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی پنجاب) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی اہل کاروں نے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، اس دوران گوجرانوالہ سے 3 اور چینوٹ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق چینٹو سے گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کا اہم رکن ہے، جس کی شناخت عثمان سعید کے نام سے کی گئی ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت اشرف، حبیب اور یوسف کے ناموں سے کی گئی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
دہشت گرد حساس مقامات اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
سیکیورٹی حکام کی جانب سے آئی بی اوز کے دوران 39 دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر تفتیش کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں