اغواء ہونے والے بچے کی لاش پانی کی ٹینکی سے برآمد

راولپنڈی میں صدر بیرونی کے علاقے سے اغواء ہونے والے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تفصیلات کے مطابق زیرِ تعمیر مکان میں پانی کی ٹینکی سے نعش برآمد ہوئی، واقعے کی اطلاع پر سی پی او کا نوٹس پولیس موقعے پر پہنچ گئی، فرانزک ٹیمیں موقعے سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے تاہم فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹس کی روشنی میں حتمی رائے قائم کی جائے گی، بچے کے اغواء کا مقدمہ 3 روز قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق واقعے سے قوی شبہ ہے کہ بچہ کھیلتے ہوئے ٹینکی میں گر کر جاں بحق ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں