ایف آئی اے کی کارروائی؛ خود کو سپریم کورٹ کے ججز کا پی ایس او ظاہر کرنے والا شخص گرفتار

اسلام آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کر کے خود کو سپریم کورٹ کے ججز کا پی ایس او ظاہر کرنے والا مستنصر شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد(کرائم ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے آپ کو سپریم کورٹ کے ججز کا پی ایس او ظاہر کر کے لوگوں سے فراڈ کرتا تھا، ملزم سی ڈی اے اور مختلف سرکاری افسران سے سپریم کورٹ کے نام پر فیور لیتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اپنے آپ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے طور پر بھی متعارف کرواتا تھا، ملزم کے خلاف سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار سے بھی تصدیق کروائی گئی، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں