برہنہ کرکے ویڈیوز بنائی گئیں، شوہر کے قتل کے الزامات کا سامنا کرنے والی ملزمہ کے سنگین الزامات

مدعی مقدمہ رضوان تفتیشی افسر کے سامنے میرے پاؤں پر پاؤں رکھ کر سگریٹ پیتا رہتا تھا،تھانے میں کپڑے اتار کر تشدد کیا گیا۔عرین فاطمہ کا الزام

کراچی (کرائم ڈیسک) : شوہر کے قتل کے الزامات کا سامنا کرنے والی ملزمہ عرین جنت نے مدعی مقدمہ پر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔ملزمہ کو منگل کو پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔جیل روانگی سے قبل ملزمہ نے ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے مقدمے کے مدعی اور خاتون ایس ایچ او پر سنگین الزماات عائد کر دئیے۔
ملزمہ عرین جنت کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ رضوان تفتیشی افسر کے پاس تھانے آتا تھا اور میرے پاؤں پر پاؤں رکھ کر سگریٹ پیتا رہتا تھا، مدعی رضوان شیخ قرار جرم کرنے کا کہتا تھا،وہ دباؤ ڈالتا تھا کہ ایک دفعہ بول دو تمہیں معاف کر دوں گا،ملزمہ نے مزید کہا کہ ویمن پولیس اسٹیشن میں انہیں مدعی کے سامنے آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عرین جنت کے مطابق دو پولیس والیاں دوپٹہ اتار کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر مجھے رضوان کے پاس لے گئیں، تھانے میں کپڑے اتار کر تشدد کیا اور برہنہ ویڈیوز بھی بنائی جاتی تھیں۔رضوان کہتا تھا کہ میں اپنی بیوی کو بھی لے کر آتا ہوں وہ بھی اسے مارے گی، رضوان کے کہنے پر مارا پیٹا گیا۔ ملزمہ عرین جنت پر انسٹاگترم سے دوست بننے والے سلمان سے زہر منگوا ہر شوہر کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے اور تحقیقات کے لیے ایس ایس پی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے۔دوسری جانب باغبانپورہ کے علاقے میں گھریلو وجوہات کی بنا پر سر میں پسٹل کا فائر مار کر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ جرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی، سمبل ولد آصف سکنہ کو اس کے خاوند عمر نے سر میں پسٹل کا فائر مار کر قتل کر دیا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، تاہم مقامی پولیس نے کارروائی کا عمل شروع کر دیا ہے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے ما رے جا رہے ہیں۔دوسری جانب کاہنہ میں گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے خود کشی کرلی، دریں اثنا نشتر کالونی کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں